کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر آج پھر مہنگا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی مالیت میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈٓالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 18 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی 10 پیسے اضافے سے 155 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا۔
یاد رہے گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 پیسے اور انٹر بینک میں 18 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کی وجہ آئی ایم ایف کی پیشگوئی بتائی گئی تھی جس کے مطابق رواں مالی سال 20-2019 کے اختتام پر ڈالر اوسط شرح مبادلہ 160.64 روپے تک ہو سکتی ہے۔