ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار، سونا 86450 پر مستحکم

Last Updated On 15 November,2019 01:20 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 4جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے مزید سستاہوگیا۔

ادھر سونا 86450روپے پر مستحکم رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوانٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 155.48روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے 155.40 روپے پر آگیا۔ یوروکی قدر میں30پیسے جب کہ برطانوی پاؤنڈمیں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں یورو 171.50روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 200.30روپے کاہوگیا ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالرکے اضافے سے 1469ڈالرفی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجودمقامی سطح پر فی تولہ سونا 86450،دس گرام 74117روپے پر مستحکم رہا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1000 روپے کی سطح پر برقراررہی 

Advertisement