کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی آج پھر مہنگی ہو گئی، انٹربینک میں ڈالرکا ریٹ 8 پیسےبڑھ گیا۔ سٹاک ایکس چینج میں 244 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
ڈالر پھر مہنگا،انٹربینک میں ڈالر8 پیسے بڑھنے کے بعد 156 روپے 24 پیسے پر ٹریڈکرتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 244 پوائٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 31 ہزار 678 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے سبب ڈالر کی قدر میں اضافے کا خدشہ ہے۔