کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کے ریٹ میں اضافہ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو گیا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر مہنگا ہو گیا، امریکی کرنسی انٹر بینک مارکیٹ میں 7 پیسے اضافے کے بعد 155 روپے 55 پیسے میں ٹریڈ ہوتی رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 18 پیسے سستی ہونے کے بعد امریکی کرنسی 4 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور روپے کے مقابلہ میں ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔