لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی مہنگی ہو گئیں۔
دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 156 روپے 35 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں بڑھوتری دیکھی گئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کی قیمت 156 روپے 60 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔