کراچی: (دنیا نیوز) امریکی کرنسی کی اونچی اڑان، ڈالر 53 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 227 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغا زپر ڈالر پھر مہنگا، انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا، 227 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 32 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کے ریٹ میں چین، امریکہ کے مابین تجارتی جنگ کے سبب مزید اضافے کا خدشہ ہے جس کیلئے حکومت کو پیشگی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔