ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر

Last Updated On 08 December,2019 05:05 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق امپورٹ میں کمی، غیر ملکی سرکاری اور دیگر مثبت وجوہات کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر اوپن مارکیٹ میں 154.70 روپے کی بہت کم سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ رواں برس 26 جون کو اس کی قدر میں 164 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی۔ گزشتہ روز ڈالر 154.70 روپے کی کم ترین اور 155 روپے کی بلند ترین سطح پر رہا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق رواں برس جون سے لے کر وپے کی قدر میں 5.67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت 155 روپے کی کم ترین اور 155.10 روپے کی بلند ترین سطح پر ظاہر کی تھی۔

خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر عام طور پر انٹربینک کے نرخ سے زیادہ پر تجارت کرتا ہے لیکن گزشتہ کچھ ماہ سے اوپن مارکیٹ کے نرخ انٹربینک کے نرخوں کے آس پاس ہوتے ہیں۔

نجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈالر کے بہاؤ میں اضافے اور درآمدات میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے۔
 

Advertisement