کراچی: (روزنامہ دنیا) اوپن مارکیٹ میں ڈالر10پیسے سستا، دیگر کرنسیوں کی قیمت بھی کم ہوگئی عالمی مارکیٹ میں سونا15ڈالر کم،فی تولہ قیمت84ہزار500روپے ہوگئی
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ 1444 پوائنٹس اضافے سے 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پانچ روز میں بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 10 لاکھ 57 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے، ایک ہفتے میں حصص کی مالیت میں 285 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔