اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، ان پیسوں میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ملنے والے 1٫3 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔