دبئی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ایک مشہور کہاوت ہے کہ اللہ تعالیٰ جب بھی دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے اسی طرح کی ایک خبر دبئی سے آئی ہے جہاں پر ایک سات سالہ بھارتی بچہ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً پندرہ کروڑ 90 لاکھ روپے) کی لاٹری جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سات سالہ بھارتی بچہ، جو عجمان میں رہتا ہے، دبئی ڈیوٹی فری ملین لاٹری جیت گیا ہے، اس بچے کا نام کپل راج ہے اور فرسٹ گریڈ کا طالبعلم ہے، اور یہ 10 لاکھ ڈالر (تقریباً پندرہ کروڑ 90 لاکھ روپے) کی انعامی رقم جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہے، اس بچے کا بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سات سالہ بچے کے باپ کا نام کاناکا راج ہے جو عجمان میں ایک بزنس مین ہیں، جب انہیں پتہ چلا کہ ان کا بیٹا دس لاکھ ڈالر کی انعامی جیتنے میں کامیاب ہو گیا ہے وہ خوشی کے بارے یقین نہیں کر پا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کی 80 کروڑ کی ’لاٹری‘ نکل آئی، سن کر حیران
خبر رساں ادارے کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا جب میں نے اپنی زندگی میں ایک لاٹری کے لیے ٹکٹ خریدا، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں ہم لاٹری جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کاناکا راج چنائی سے بزنس سفر کے لیے عجمان آئے تھے اور ٹکٹ نمبر 4234 حاصل کیا تھا جس کی سیریز 327 ہے۔ میں آخری لمحات میں یہ ٹکٹ خریدا اب مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں بہت خوش قسمت ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ جیتنے والے پیسوں سے میں عجمان میں ایک اچھا گھر بناؤں گا، جس کے لیے میں نے زمین خرید لی ہے، میں نے 65 لاکھ سکوائر فٹ جگہ لی ہوئی ہے، جیتنے والے پیسوں سے میں بلڈنگ تعمیر کروں گا۔