ایکسپورٹرز ڈالر بینکوں میں جمع کرانے لگے، امریکی کرنسی 2.80 پیسے سستی

Last Updated On 13 March,2020 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 157.60 روپے کا ہو گیا ہے۔

 دوسری طرف انٹر بینک میں پیر کے سودوں کے لیے ڈالر 2 روپے 80 پیسے سستا ہوگیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 156 روپے 90 پیسے کی ہو گئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز نے ڈالر بڑی تعداد میں بینکوں میں جمع کرائے ہیں، ڈالر تبدیل کرانے سے بینکوں میں امریکی کرنسی کی رسد میں زبردست اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی رسد بڑھنے سے روپے کی قدر کو سہارا ملا۔

 

Advertisement