پاکستانی روپے کی قدر میں چار فیصد اضافے کا امکان ہے: عالمی ادارہ سوئز

Last Updated On 22 February,2020 06:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) روپے کی قدر میں چار فیصد اضافے کا امکان ہے، کریڈٹ سوئز کے مطابق اسٹیٹ بینک مہنگائی کودیکھتے ہوئے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کرے گا۔

کریڈٹ سوئز کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھی ہے مگر اس کے باوجود شرح سود میں اضافے کا امکان نہیں، سٹیٹ بینک مہنگائی میں کمی کا انتظار کررہا ہے، جیسے ہی حالات میں کچھ بہتری آئی شرح سود میں کمی کردی جائے گی۔

کریڈٹ سوئز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے روپے کی قدر میں 4 فیصد اضافے ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب روپے کی قدر مستحکم ہے مسقبل قریب میں اس کی روپے کی قدر مزید 2 سے 4 فیصد بڑھ سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قلیل مددت میں سٹاک مارکیٹ محدود دائرے میں ٹریڈ کرے گی جبکہ طویل مدت میں مارکیٹ کے انڈیکس میں اضافے کا امکان ہے۔
 

Advertisement