انٹربینک مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر کا لین دین 165 روپے 54 پیسے پر بند

Last Updated On 27 March,2020 03:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں‌ ڈالر کا لین دین 165 روپے 54 پیسے پر بند ہو گیا. اس سے قبل ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 168 روپے 50 پیسے تک پہنچ گیا تھا تاہم اسٹیٹ‌ بینک کی مداخلت پر ڈالر ریٹ‌ میں‌ کمی آ گئی.

اسٹیٹ یبنک نے روپے کو سہارا دیا تو ڈالر ریٹ میں کمی ہوئی اور 165 روپے پر آ گیا، اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث عالمی سرمایہ کار پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے، رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔

 آج ڈالر مہنگا ہو کر169 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالرکی قیمت میں کمی ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 4 روز میں ڈالر8 روپے 20 پیسے تک مہنگا ہوا تھا۔  

Advertisement