لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتےکے پانچویں کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری دیکھی گئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 48 پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 48 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 160 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔
رواں ہفتے کے دوران دیکھا جائے تو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 روپے 9 پیسے گرا جس کے بعد ملکی قرضوں میں 330 ارب روپے سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔
ہفتے بھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، اسی دوران ایک موقع پر امریکی کرنسی 159.98 روپے کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھی گئی تھی۔