کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے سستا ہونے کے بعد 160 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 160 روپے 10 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا، امریکی کرنسی کی قدر میں محض ایک دن میں 60 پیسے کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 84 پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد ٹریڈنگ 160 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔