ڈالر 66 پیسے سستا، دو روز کے دوران قدر میں 1 روپے 23 پیسے کی تنزلی

Last Updated On 04 June,2020 04:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوا، امریکی کرنسی مزید 66 پیسے سستی ہو گئی۔ دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 23 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں معاشی سرگرمیوں میں خلل آ رہا ہے، اسی کے باعث ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قدر میں چند روز قبل بڑھتی جا رہی تھی، تاہم گزشتہ دو روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے جس کے باعث روپیہ ایک مرتبہ پھر تگڑا ہونے لگا ہے۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 66 پیسے سستاہو گیا جس کے باعث امریکی ڈالر 163.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دو روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1 روپے 23 پیسے کی تنزلی میں دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی تھی جس کے بعد امریکی ڈالر 164.32 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی کرنسی 81 پیسے بڑھ گئی تھی، جسکے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 164.89 روپے ہو گئی تھی۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 98 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جسکے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 8 پیسے ہو گئی تھی۔
 

Advertisement