وفاقی حکومت نے پہلے دو سال 11 ہزار 300 ارب روپے کا قرض لیا

وفاقی حکومت نے پہلے دو سال 11 ہزار 300 ارب روپے کا قرض لیا

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت کے دو سال کے دوران قرضوں کے بوجھ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 11 ہزار 300 ارب روپے کا قرض لیاجا چکاہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 2009 سے 2013 تک چار سال میں پاکستان کا قرض 8200 ارب روپے جبکہ 2014 سے 2018 تک مزید 10 ہزار 700 ارب روپے بڑھا۔اب 2019 اور 2020 کے صرف دو سال میں 11 ہزار 300 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔

گزشتہ دو سال میں قرضوں کا پرائمری بیلنس 2500 ارب روپے بڑھا جبکہ سود میں 4700 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔دو سال میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے بھی قرض 3500 ارب روپے بڑھا۔۔