لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر 36 پیسے سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہو کر 160 روپے 26 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/SNNPtd1pHU pic.twitter.com/M78LoatwLh
— SBP (@StateBank_Pak) October 29, 2020
واضح رہے کہ کل بروز جمعۃ المبارک کو 12 ربیع الاوّل کی وجہ سے عام تعطیل ہو گی جس کے باعث ٹریڈنگ کا آج آخری روز ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں امریکی کرنسی سستی ہونے کے بعد 160 روپے 62 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی تھی۔