روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت تیزی سے گرنے لگی

Published On 18 December,2020 04:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط ادا کرنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے تنزلی آنے لگی، 3 روز کے دوران امریکی کرنسی 50 پیسے سستی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 11 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 09 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر 28 پیسے گر گئی تھی اور قیمت 160 روپے 39 پیسے کم ہو کر 160 روپے 11 پیسے ہو گئی تھی۔

دو روز قبل امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 160 روپے 59 پیسے کم ہو کر 160 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement