لاہور: (ویب ڈیسک) مقامی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/XEqAx59AyO pic.twitter.com/8VNUARN18B
— SBP (@StateBank_Pak) January 22, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد قیمت 160 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 62 پیسے ہو گئی تھی۔