لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی، امریکی کرنسی مزید22 پیسے مہنگی ہوگئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر160 روپے 39 پیسے ہوگئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/nKSbSpnAbq pic.twitter.com/EqhLIlfAFc
— SBP (@StateBank_Pak) January 11, 2021