روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری

Published On 28 January,2021 04:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں امریکی ڈالر کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، ایک مرتبہ پھر روپیہ 26 پیسے مضبوط ہو گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 26 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 54 پیسے سے گر کر 160 روپے 28 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔
 

Advertisement