لاہور: (ویب ڈیسک) رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تین پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 16 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 19 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/YSM1hl0eMM pic.twitter.com/Q7MUQAuJve
— SBP (@StateBank_Pak) February 3, 2021