لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کےآخری کاروباری روز کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگاہو گیا اور قیمت 153 روپے 30 پیسے سے بڑھ کر 153 روپے 55 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/hB06jzw6K7 pic.twitter.com/MVlJZZ3ZZj
— SBP (@StateBank_Pak) April 2, 2021
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 154 روپے کے آس پاس ہے۔