لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 9 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 153 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 153 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/fubTM9SqPs pic.twitter.com/P3bw5A1bZs
— SBP (@StateBank_Pak) May 3, 2021