کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 32 پیسے گر گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر 32 پیسے گراوٹ کے بعد 152 روپے 28 پیسے پر بند ہوا۔ گذشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ہوئی تھی۔ انٹربینک میں ڈالر 44 پیسے کمی کے بعد 152 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے کمی کے بعد 153 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/RwEfySJDzM pic.twitter.com/d9KYJakiYH
— SBP (@StateBank_Pak) May 7, 2021
گزشتہ 10 سیشنز کے دوران ڈالر 2 روپے 22 پیسے گر چکا ہے، یاد رہے 27 اپریل کو ڈالر 154 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔