لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران امریکی کرنسی 41 پیسے سستی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 41 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 154 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 154 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/X6OeruD5ce pic.twitter.com/dg6qtTQ5a1
— SBP (@StateBank_Pak) May 28, 2021