لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل روپے کی قدر میں تنزلی ریکارڈ کی جا رہی ہے، امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 17 پیسے مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 156 روپے 79 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 96 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/cgPWzU01YI pic.twitter.com/414bWvCzic
— SBP (@StateBank_Pak) June 16, 2021
دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی 151.66 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 48480.90 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.31 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ 40 کروڑ 88 لاکھ 62 ہزار 579 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔