لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھرمیں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگاہو گیا اور قیمت 156 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 156 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/OCwQUy7Cef pic.twitter.com/YNGUqrxQmL
— SBP (@StateBank_Pak) June 18, 2021
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 74 پیسے پربند ہوا تھا۔