کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے نو ماہ میں حکومت نے قرض اور سود کی ادائیگی پر 10 ارب ڈالر سے زائد رقم خرچ کی ۔۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران حکومت نے قرض و سود کی ادائیگی کی مد میں 10 ارب 63 کروڑ ڈالر ادا کیے جس میں سے 8 ارب 93 کروڑ ڈالر کا اصل قرض جبکہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا سود ادا کیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال حکومت نے قرض و سود کی ادائیگی پر 14 ارب 57 ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔
معاشی ماہرین کے مطابق حکومت ایک طرف تو قرض اتار رہی ہے جبکہ دوسری جانب ایک قرض کو اتارنے کے چکر میں دوسرے قرض بھی لے رہی۔ موجودہ حالات میں حکومت برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔