سعودی عرب میں پہلی مرتبہ فٹبال کلب کیلئے خاتون چیئرپرسن کا انتخاب

Published On 15 July,2021 08:43 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو فٹبال کلب کی چیئرپرسن منتخب کر لیا گیا ہے۔ ابرار شاکر بنیادی طور پر وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلِج (ایف ایل آئی جی) فٹبال کلب کی چیئرپرسن ابرار شاکر ہیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

فلِج فٹبال کلب سعودی عرب کے مشرقی صوبہ حفر الباطن میں قائم کیا گیا ہے جس کی مرد اور خواتین پر مشتمل دو الگ الگ ٹیمیں ہیں۔ ابرار شاکر کو دونوں ٹیموں کے بورڈ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement