یورو کپ سیمی فائنل، اٹلی نے سپین کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

Published On 07 July,2021 12:03 pm

لندن: (دنیا نیوز) یورو کپ کے سیمی فائنل میں اٹلی نے سپین کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔

یورو فٹبال کپ کا پہلے سیمی فائنل میں اٹلی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپین کو دو کےمقابلے چار گول سے ہرا دیا، فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔ لندن میں کھیلے گئے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کیے گئے مگر کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں اٹلی کی جانب سے بیرارڈی نے گول اسکور کیا، کھیل ختم ہونے سے دس منٹ قبل اسپین کے موراٹا نے گول داغ دیا۔

مقررہ وقت کے بعد اضافی وقت میں بھی مقابلہ برابر رہا جس کےبعد پنالٹی ککس پر اٹلی نے چار اور اسپین نے دو گول اسکور کیے۔یورو کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور ڈنمارک کے درمیان کھیلا جائے گا ،فاتح ٹیم اتوار کو اٹلی سے فائنل کھیلی گی۔
 

Advertisement