فن لینڈ میں ویمن فٹبال کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس سکارف متعارف

Published On 06 June,2021 11:29 pm

ہیلسنکی: (ویب ڈیسک) یورپی ملک فن لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنی خواتین کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس سکارف متعارف کرا دیئے ہیں۔

ویمن فٹبال ایسوسی ایشن سربراہ ہیڈی پہلاجا کا اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے اب تک اپنی خواتین کھلاڑیوں میں درجنوں سکارف تقسیم کر دیئے ہیں۔ اس کا مقصد انھیں کھیل کی جانب راغب کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں رہنے والے تارکین وطن خاندانوں کی خواتین اور بچیوں کو فٹبال کلب کھیل کی ترغیب دینا بہت ہی مشکل تھا۔ لہذا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ فن لینڈ نے 2019ء ملک میں برابری کو فروغ دینے کے لئے قومی ٹیم کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے مساوی تنخواہ اور بونس کا بھی اعلان کیا تھا۔

رواں ماہ فن لینڈ پہلی مرتبہ یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے گا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے پہلی بار یورو 2021 میں کامیابی سے اپنی جگہ بنا لی ہے۔

فن لینڈ کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پانچ اعشاریہ پانچ ملین افراد کی آبادی والے ملک میں حجاب سکیم کسی اہم موضوع کے طور پر سامنے نہیں آسکی۔
 

Advertisement