مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی روبن دیاس نے ایف ڈبلیو اے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

Published On 20 May,2021 06:19 pm

لندن: (دنیا نیوز) مانچسٹر سٹی کے روبن دیاس نے فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کا پلیئر آف دی ایوارڈ جیت لیا ہے۔ ان کے مقابلے میں سپر سٹار ہیری کین کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیل کے مطابق انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کی نمائندگی کرنے والے پرتگالی کھلاڑی روبن دیاس نے ایف ڈبلیو اے کا بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ سال کے بہترین کھلاڑی کا مقابلہ روبن دیاس اور انگلش کپتان ہیری کین کے درمیان تھا۔

کیرئر کے پہلے ہی فٹبال سیزن میں اچھی پرفارمنس اور زیادہ ووٹنگ سے چوبیس سالہ ڈیفنڈر روبن دیاس نے یہ ایوارڈ جیتا۔

دوسری جانب فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے برنلے کو تین صفر کی کراری شکست دے دی ہے۔ فاتح ٹیم کی پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ سپر سٹار محمد صلاح کوئی گول نہ کر سکے، پرستار مایوسی کا شکار ہو گئے۔

 

Advertisement