جاوی مارٹینز نے مشہور فٹبال کلب بائرن میونخ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا

Published On 05 May,2021 09:43 pm

برلن: (ویب ڈیسک) سپین سے تعلق رکھنے والے مشہور مڈفیلڈر جاوی مارٹینز نے 9 سال تک کامیابی سے بائرن میونخ کی نمائندگی کرنے کے بعد بالاخر اسے الوداع کہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 32 سالہ جاوی مارٹینز رواں سال فٹبال سیزن کے اختتام پر بائرن میونخ کو خیر باد کہہ دیں گے۔

فٹنال کلب بائرن میونخ کی جانب سے مڈفیلڈر جاوی مارٹینز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے 9 سال تک اپنا بہترین کھیل پیش کرنے والے سپینش کھلاڑی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مڈفیلڈر جاوی مارٹینز اور کلب کے درمیان باہمی رضامندی سے یہ طے پایا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے معاہدے کی توثیق نہیں کی جائے گی، ہم مارٹینز کے مستقبل کیلئے دعاگو اور پرامید ہیں۔
 

Advertisement