جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے کے اندر فٹبال انکلیو قائم، وزیر خارجہ نے افتتاح کیا

Published On 14 April,2021 05:52 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمنی میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے اندر ایک فٹبال انکلیو قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے آگاہی بڑھانا ہے۔

اس فٹبال انکلیو کا افتتاح جرمنی کے دورے پر گئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ہر سال تقریباً پچاس لاکھ سے زائد فٹبال پاکستان سے بھیجے جاتے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر فیصل نے پاکستانی کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات کیلئے بہت کوششیں کی ہیں، ان کی حالیہ کاوش سے پاکستان کو اس صنعت میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی امید ہے۔

خیال رہے کہ ناصرف جرمنی بلکہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پاکستان کے اندر تیار ہونے والے فٹبالز اپنے معیار اور پائیداری کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے میں بنائے گئے انکلیو میں فٹبال کے نمونے، ان کی تاریخ اور پروڈکشن کے مختلف مراحل کو عیاں کیا گیا ہے جس سے فٹبال خریدنے والے پاکستان کی پروڈکٹ کے معیار اور پرفارمنس کو سمجھ سکیں۔
 

Advertisement