پاکستان فٹبال فیڈریشن میں اقتدار کا نیا تنازع کھڑا ہو گیا

Published On 28 March,2021 04:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن میں اقتدار کا نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔ دو گروپوں کے آپس میں تصادم سے کراچی میں جاری قومی ویمن فٹبال چمپئن شپ منسوخ کرنے سے کھلاڑیوں میں تشویش پیدا ہو گئی۔

ہفتہ کو فٹبال ہاؤس لاہور میں ہونے والے تنازع کے بعد اشفاق حسین گروپ نے کراچی میں متاثر ہونے والی قومی ویمن فٹبال چمپئن شپ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کی سرپرستی میں کھیلی جانے والی قومی چمپئین شپ کے متاثر ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔

سابق صدر پی ایف ایف اشفاق حسین گروپ نے مقابلوں کی نئی آرگنازنگ کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو اشفاق گروپ نے ہارون ملک کو فٹبال ہاؤس لاہور سے نکال دیا تھا اور تمام امور اپنی ہاتھ میں لے لئے ہیں۔


 

Advertisement