فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ، لیورپول کی لیپزگ کو 0-2 سے ہرانے پر کوارٹر فائنل میں رسائی

Published On 11 March,2021 11:51 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ میں لیورپول نے لیپزگ کو دو صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا، اسٹارز سے بھری ٹیم بارسلونا ہار کر باہر ہو گئی۔

انگلش میدانوں پر فٹبال کے تگڑے مقابلے، یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل کے سیکنڈ لیگ میں لیورپول اور لیپزگ کا آمنا سامنا ہوا۔ تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول اسکور نہ ہوا۔

70 ویں منٹ محمد صلاح نے تجربہ کاری دکھاتے ہوئے گول کیا۔ اس کے چار منٹ بعد مین نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ لیورپول نے چار صفر کی مجموعی برتری پر فتح اپنے نام کی، کوارٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کی۔

دوسرے میچ میں بارسلونا اور پی ایس جی کی ہیوی ویٹ ٹیموں میں امباپے اور لیونل میسی نے ایک ایک گول کیا، پیرس سینٹ جرمین کو پانچ دو کے مجموعی اسکور پر فتح ملی۔

فٹبال کے سپر میگا ایونٹ میں مایوس کن کارکردگی اور ٹیم بارسا کے آؤٹ ہونے پر لیونل میسی پر شدید تنقید ہونے لگی، مایہ ناز فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کے بعد لیونل میسی کا بھی اپنی اپنی کلب میں پوزیشن برقرار رکھنا مشکل دکھائی دینے لگا ہے۔
 

Advertisement