انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے ساؤتھمپٹن کو 0-9 سے پچھاڑ دیا

Published On 03 February,2021 09:12 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ساؤتھمپٹن کو نو صفر سے پچھاڑ دیا، سینٹس کو دوسری بار بری شکست کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا۔

انگلش میدانوں پر فٹبال کے تگڑے مقابلے، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ساؤتھمپٹن آمنے سامنے ہوئے تو دوسرے ہی منٹ ریڈ کارڈ سے میچ کا جارحانہ آغاز ہوا، اٹھارہویں منٹ مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلا گول کیا، پھر گویا لائن لگ گئی، اون گول سمیت پہلے ہاف میں چار صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بپھرے کھلاڑی دوسرے ہاف میں بھی چھائے رہے، اضافی منٹ تک پانچ مزید گول کر دیئے۔ گول گول اور گول کی گونج میں فاتح ٹیم پھر فتوحات کے ٹریک پر چل پڑی، حریف سینٹس کو سیزن میں دوسری بار نو صفر کی بری شکست ہوئی۔

دوسرے میچ میں ایک صفر کے خسارے کا شکار شیفیلڈ نے ویسٹ بروم کو دو ایک کی شکست سے دوچار کر دیا، وولفز اور کرسٹل پیلس نے دو ایک، دو ایک سے فتح اپنے نام کی۔

 

Advertisement