جرمن فٹبال لیگ، شیلکے نے 30 میچز کے بعد آخرکار جیت کا مزہ چکھ لیا

Published On 10 January,2021 10:07 am

ڈبلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں گولز کی بھرمار ہو گئی، شیلکے نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 30 میچز کے بعد آخرکار جیت کا مزہ چکھ لیا، انیس سالہ میتھیو ہوپی نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ ایونٹ کو یادگار بنا لیا۔

معروف جرمن لیگ بُندس لیگا میں زبردست مقابلے، شیلکے نے سترہ جنوری 2020 کے بعد پہلی فتح سمیٹ لی۔ ہوفن ہیم کو چار صفر کی شکست سے دوچار کیا، یادگار میچ میں انیس سالہ میتھیو ہوپی شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ دوسرے مقابلے میں فریزبرگ نے کولن کو پانچ صفر سے پچھاڑ دیا۔ تیسرے میچ میں بھی گول، گول کی گونج پڑی رہی۔ بروشیا ڈورٹمنڈ نے لیپزگ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

فٹبال جیسے پسندیدہ کھیل میں کھلاڑیوں کے جارحانہ انداز سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے۔
 

Advertisement