سپینش فٹبال لیگ: اٹلیٹکو میڈرڈ نے گیٹفے کو شکست دیدی، سال کا اختتام بطور ٹاپ ٹیم کیا

Published On 31 December,2020 06:07 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش فٹبال لیگ میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے گیٹفے کو ایک صفر سے ہرا کر سال کا اختتام بطور ٹاپ ٹیم کیا۔ سپر سٹار سوآریز کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ایلچے سے برابر میچ نے ریال میڈرڈ کو دوسری پوزیشن تک محدود رکھا۔

تفصیل کے مطابق ہسپانوی میدانوں میں فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ اٹلیٹکو میڈرڈ اور گیٹافے ایک میچ میں آمنے سامنے آئے۔ کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ بیسویں منٹ سپر اسٹار لوئس سوآریز نے گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔

ٹاپ ٹیم کے مضبوط دفاع کے باوجود حریف کھلاڑی ایک بھی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ اس میچ میں واحد گول ہی فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ایک صفر کی جیت سے فاتح ٹیم نمبر ون برقرار رہی۔

دوسرے میچ میں سٹارز سے بھری ٹیم ریال میڈرڈ کا ایلچی سے جوڑ پڑا۔ موڈریک نے بیسویں منٹ گول کر کے ریال میڈرڈ کو سبقت دلائی۔ اسی سکور ایک صفر پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔

کمزور حریف الچی نے باون منٹ پر پنلٹی کو گول میں بدلا۔ سکور ایک ایک سے برابر ہوا۔ بے نتیجہ میچ نے ریال میڈرڈ کو ٹاپ پوزیشن پر آنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔
 

Advertisement