میڈرڈ: لیونل میسی نے لیجنڈ فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا

Published On 23 December,2020 06:41 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپر سٹار لیونل میسی نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے ریال ویلڈولیڈ کے خلاف ناصرف بارسلونا کو فتح دلائی بلکہ 644 واں گول کرکے کلب کی طرف سے سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر لیجنڈری پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیل کے مطابق سپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا کا ریال ویلاڈولڈ کے خلاف میچ لیونل میسی کے لیے یادگار بن گیا ہے۔ پینسٹھویں منٹ بال کو جال میں ڈالنے کا کمال دکھا کر انہوں نے ٹیم کو فاتح بنایا جبکہ ساتھ ہی کلب کی طرف سے اپنے گولز کی تعداد کو 644 تک پہنچایا۔ اس ریکارڈ کے ساتھ لیونل میسی دنیا کے نمبر ون فٹبالر بن گئے ہیں۔ اس سے پہلے یہ اعزاز لیجنڈری پیلے کے پاس تھا۔

لالیگا کے دوسرے میچ میں اٹلیٹکو میڈرڈ نے ریال سوسیڈاڈ کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط کر لیا۔ سپر اسٹار سوآریز کوئی گول نہ کر سکے۔
 

Advertisement