پیرس: (دنیا نیوز) فٹبال کے بڑے ایوارڈ بیلان ڈی آر کی ڈریم ٹیم بن گئی جس میں روایتی حریف لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو شامل ہیں، لیجنڈری کافو، پیلے اور آنجہانی ڈیاگو میراڈونا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
فرانس فٹبال نے "فرضی" ٹیم تشکیل دی، روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا نام بطور سپر اسٹار شامل کیا گیا ہے، ماضی کے عظیم ستاروں میں برازیلی رونالڈو، گول کیپر یاشن کافو، پاؤلو مالدینی اور پیلے بھی حصہ، آنجہانی میرا ڈونا کو بھی شامل کیا گیا۔
کورونا کی وجہ سے اس سال بیلان ڈی آر ایوارڈ شو منسوخ ہونے پر ڈریم ٹیم کا اعلان کیا گیا، تین چار اور تین کی ٹیم فارمیشن کے ساتھ تشکیل دی گئی۔
اس میں ایک سو ستر ممالک کے اسپورٹس جرنلسٹس نے ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے دی۔