فٹبال چیمپئنز لیگ: لیور پول کا میجی لینڈ سے میچ برابر، دوسرے میچ میں‌ نیمار کی ہیٹ ٹرک

Published On 10 December,2020 10:09 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں لیور پول حریف میجی لینڈ سے ایک ایک کے برابر میچ کے باوجود گروپ میں نمبر ون، مایہ ناز محمد صلاح بائیسویں گول کے ساتھ کلب میں ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔ سپر اسٹار نیمار کی ہیٹ ٹرک سے پی ایس جی نے حریف استنبول کو پانچ ایک سے پچھاڑ دیا۔

انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے جاری، یوئیفا چیمپئنز لیگ میں لیور پول اور میجی لینڈ کا میچ ایک ایک سے برابر، بے نتیجہ مقابلہ آخری لمحے تک سنسنی خیز رہا۔ محمد صلاح واحد گول سے ریکارڈ ہولڈر بن گئے، کلب کی طرف سے سب سے زیادہ 22 گول کا اعزاز ملا، لیورپول کی گروپ ڈی میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

دوسرا میچ یکطرفہ ثابت ہوا، پی ایس جی نے حریف استنبول کو پانچ ایک سے ہرا دیا۔ سپر اسٹار نیمار کی شاندار ہیٹ ٹرک یادگار بن گئی، ایمباپے نے دو گول اسکور کیے، پی ایس جی کا گروپ ایچ کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط ہو گیا۔