لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں ساؤتھمپٹن نے نیو کاسل کو دو صفر کی شکست سے دوچار کر دیا، فاتح ٹیم کو بڑی جیت سے ٹاپ پوزیشن کا بڑا انعام مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلش میدانوں پر فٹبال مقابلے ہوئے، ساؤتھمپٹن اور نیو کاسل کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، ساؤتھمپٹن نے ساتویں منٹ کامیابی سمیٹی، ایڈمز Adamsنے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔
حریف نیوکاسل کی سرتوڑ کوششیں کیں سب بے کار گئیں، دوسرے ہاف میں آرمسٹرانگ کے گول نے سکور اور برتری کو دو صفر تک بڑھا دیا، ساؤتھمپٹن کو بڑی جیت کا بڑا انعام مل گیا، پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن پر قبضہ، دفاعی چیمپئن لیور پول کو پیچھے دکھیل دیا۔
برائٹن اور برنلے کے میچ میں کھلاڑی کے گول پوسٹس پر تابڑ توڑ حملے،،، دونوں ٹیموں کی طرف کو کوئی کامیابی نہ مل سکی بے نتیجہ میچ کے باوجود برنلے کو ایڈوانٹیج مل گیا، ترقی کر کے انیسویں نمبر پر ترقی مل گئی۔