مانچسٹر: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے رشفورڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت لیپزِگ کو پانچ صفر سے پچھاڑ دیا۔ میسی کی ٹیم بارسلونا نے یووینٹس کو ہرا دیا۔
کورنا کے باعث سیلف آئیسولیٹ کرسٹیانو رونالڈو شرکت نہ کر سکے۔ پی ایس جی نے استنبول کو شکست دے دی۔ سپر سٹار نیمار پھر انجری کا شکار ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق فٹبال مقابلے دنیا بھر میں جاری ہیں۔ چیمپئنز لیگ گروپ ایچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے لیپزِگ کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے پچھاڑ دیا۔ رشفورڈ نے گولز کی ہیٹ ٹرک کر دی۔
دوسرے میچ میں ایچ گروپ کا تگڑا مقابلہ ہوا جس میں بارسلونا اور یوونٹس کا آمنا سامنا ہوا۔ ٹیم بارسا نے چودھویں اور پھر لیونل میسی نے انجری ٹائم میں گول کیا۔ کورونا کا شکار کرسٹیانو رونالڈو اِن ایکشن نہ ہو سکے۔
اسی گروپ کی ٹیموں پیرس سینٹ جرمین اور استنبول میں جوڑ پڑا۔ پی ایس جی کی طرف سے کِیان کے دونوں گول فیصلہ کن ثابت ہوئے۔ سپر سٹار نیمار پھر انجری کا شکار ہو گئے۔ کویڈ 19 کی ایس او پیز کے باوجود زبردست مقابلوں کو فٹبال دیوانوں نے خوب انجوائے کیا۔