فٹبال چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو چار صفر سے شکست دیدی

Published On 22 October,2020 09:03 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو چار صفر کی شکست سے دوچار کر دیا، کلب میں نئی انٹری ڈالنے والے سپراسٹار لوئس سوآریز ٹیم کو ہار سے نہ بچا سکے۔

چیمپئنز لیگ گروپ کی ٹیمیں بائرن میونخ اور اٹلیٹکو آمنے سامنے، جرمن ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے اٹھائیسویں منٹ برتری حاصل کی۔ دوسرا گول اکتالیسویں منٹ کے پہلے ہاف کا اینڈ کیا۔ دوسرے ہاف میں بھی چیمپئنز کھلاڑیوں کا مورال ہائی رہا، چھیاسٹھویں اور پھر بہترویں منٹ بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔

اسپینش ٹیم کو جوائن کرنے والے لوئس سوآریز کھل کر نہ کھیل سکے، گول کرنے سے محروم رہے جس سے سپر اسٹار کے پرستار مایوس ہو گئے۔

دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے مسلسل بارہویں فتح سمیٹ کر حریف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔