پاکستان میں ویمن فٹبال کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ، جلد کیمپ لگے گا

Published On 12 October,2020 10:18 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے خواتین کھلاڑیوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی ٹیم کی تمام پلیئرز کو کیمپ کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویمن فٹبال کیمپ کا آغاز رواں ماہ کی 26 تاریخ سے شروع ہوگا جو آئندہ ماہ یکم نومبر تک جاری رہے گا۔ اس اقدام کو نیشنل فٹبال لیگ کی تیاریوں کا آغاز بھی کہا جا رہا ہے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن فٹبال ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کیمپ میں شرکت کو یقینی بارے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے خواتین کھلاڑیوں نے جنوری 2020ء کے بعد سے کسی بھی ایونٹ یا میچ میں شرکت نہیں کی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے ویمن فٹبال سے منسلک پلیئرز کو خصوصی گرانٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیشنل ویمن فٹبال کیمپ میں جن خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں حاجرہ خان، کرن قریشی، سحر زمان، مشال، الیہا، داہیلا فاروق، فاطمہ بلوچ، نینا زہری، الیزا، ایشال، خدیجہ کاظمی، نیشا، رامین، روبینہ، بی بی عزیز، غزالہ عامر، کافیہ کریم، سارا خان، شاہدہ امین، زلفیہ نذیر، عالیہ صدیق، عابدہ حیدر، اسما عثمان، دعا گیلانی، ماریا جمیلہ، مہناز شاہ، رافیہ پروین، سحر زمان، شمائیلہ ستار اور فاطمہ اننصاری شامل ہیں۔