آرسنل کا مایہ ناز فٹبالر تھامس پارٹے کیساتھ 45 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ

Published On 06 October,2020 04:34 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے مشہور کلب آرسنل نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے مدفیلڈر تھامس پارٹے کیساتھ کیساتھ 45 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کا معاہدہ کر لیا ہے۔

افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ مڈفیلڈر تھامس پارٹے 2011ء میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کو جوائن کیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک وہ ایٹلیٹکو کی جانب سے 188 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں۔

آرسنل کے مینجر آرٹیٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تھامس پارٹے کافی عرصے سے ہماری نظر میں تھے۔ ہم ایک اعلیٰ پائے کے کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے پر بڑی خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تھامس پارٹے کی صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ توانائی سے بھرپور پیش کرتے ہیں۔ ان کے پاس منجھے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ایٹلیٹکو میڈرڈ میں کھیلنے کا سالہا سال کا تجربہ ہے جسے وہ اب ہمارے ساتھ بروئے کار لا سکتے ہیں۔

مینجر آرٹیٹا نے کہا کہ گھانا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کھلاڑی کے کھیل نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے۔ تھامس پارٹے کا شمار عہد حاضر کے ذہین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہمارے سسٹم کا حصہ بن کر کارہائے نمایاں سرانجام دیں گے۔