روبرٹ لیوانڈوسکی نے یوئیفا ایوارڈ جیت لیا

Published On 03 October,2020 04:42 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کے سٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی Robert Lewandowski یوئیفا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لے اڑے ۔

32 سالہ سٹائلش فٹبالر لیوانڈوسکی نے یوئیفا ایوارڈ جیت لیا ،،، پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اور جرمن کلب بائرن میونخ کی نمائندگی کرنے والے سٹرائیکر سال کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے سیزن میں 47 میچز کھیلے اور 55 گول کیے، اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے لیونڈوسکی کو بڑا انعام مل گیا۔